ضلعی ترقیاتی کونسل ممبران | ایکس گریشیا ریلیف 25 لاکھ روپے مقرر

نیوز ڈیسک

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل میٹنگ نے 20 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا ریلیف میں توسیع کو منظوری دی۔ عسکریت پسندی سے متعلق کسی واقعہ کی وجہ سے موت کی صورت میں جموں و کشمیر کی ضلعی ترقیاتی کونسلوں کے تمام چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور اراکین کو 25 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔۔ اس سے قبل، حکومت نے تمام منتخب بی ڈی سی چیئرمینوں، سرپنچوں، پنچوں اور جموں و کشمیر کے میونسپل باڈیز کے تمام منتخب اراکین کے لیے اسی طرح کی ریلیف فراہم کی ہے۔اس فیصلے کا مقصد بلدیاتی اداروں کے منتخب اراکین کو تحفظ کا احساس فراہم کر کے جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے جو ریاست مخالف عناصر کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔ایکس گریشیا ریلیف عسکریت پسندی سے متعلقہ واقعات میں مارے جانے والے منتخب نمائندوں کے خاندان کے افراد کی کفالت کی ضمانت کے طور پر کام کرے گا۔