نئی دہلی //صدر ہند رام ناتھ کوند،نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو،وزیر اعظم نریندر مودی ،وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ،کانگریس صدر راہل گاندھی، غلام نبی آزاد کے علاوہ کئی دوسرے لیڈروں نے حملے کی مذمت کی اور اس میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ جنگجو شکست کی طرف بڑھ کر بوکھلاہٹ کے شکار ہوگئے ہیں ۔وزیر اعظم نے واقعہ کوگھناونی حرکت ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ مودی نے ٹویٹ میں ملک کے عوام سے شہید اور زخمی جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرنے کی اپیل کی اور زخمی جوانوں کے جلد صحت یابی کی دعا کی۔