شیعہ تنظیموں کا مشترکہ وفد ایس ایس پی پونچھ سے ملاقی

حسین محتشم

پونچھ//شیعہ فیڈریشن اور ضلع پونچھ کی دیگر شیعہ تنظیموں کے عہدیداران کا ایک وفد ایس ایس پی پونجھ ونے کمار شرما سے ان کے دفتر میں ملاقی ہوا ۔اس دوران موصوف کو گلدستہ پیش کر کے ان کا ضلع پونچھ میں استقبال کیا گیا۔وفد میں الحاج محمد بشیر نائب صدر شیعہ فیڈریشن، الحاج شیخ سجاد پونچھی سینئر نائب صدر،الحاج سید شوکت حسین کاظمی سرپرست انحمن رضائے آل محمد ساتھرہ،الحاج انتظارحسین صوفی چئیرمین انجمن جعفریہ پونچھ، الحاج جعفر حسین ونتو ضلع صدر شیعہ فیڈریشن پونچھ،ایڈوکیٹ افتخار علی بزمی، ڈاکٹر اصغر علی میر صدر گلشن حسینی پلیرہ،احتشام حسین بٹ میڈیا سیل انچارج شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں، ابراہیم جعفر میر خزانچی مسجد اہلبیت ٹرسٹ پونچھ، غلام عباس میر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ایس ایس پی کو بتایاگیا کہ شیعہ فیڈریشن کا بنیادی مقصد آپسی بھائی چارہ بنائے رکھنا ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ شیعہ کیمونٹی نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ جموں صوبہ میں امن و امان قائم رہے اس کے لئے وہ اپنے ہندو بھائیوں کے تہواروں، امرناتھ یاترا، بڈھا امرناتھ اور دیگر طبقوں کے تہواروں کو مل جھل کر مناتے ہیں اور صوبائی صدر عاشق حسین خان کی قیادت میں یاترا اور جھلوسوں کے دوران سبیلیں لگائی جاتی ہیں۔ ایس ایس پی نے وفد میں شامل تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں یقین دلایا کہ وہ کوشش کریں گے کہ امن و امان کی صورت حال برقرار رہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ منشیات کے مخالف سخت مہم چلائیں گے اور کوشش کریں گے کہ ضلع میں منشیات جڑ سے ختم ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوام کے تعاون سے سرحدی ضلع پونچھ میں ہر طرح کے جرائم کو ختم کرنے کی بھی کوشش جاری رکھیں گے۔