یو این آئی
ممبئی//عالمی سطح سے مثبت اشارے ملنے کے ساتھ ہی، گھریلو سطح پر آٹو، ہیلتھ کیئر، ایف ایم سی جی، آئی ٹی اور ٹیک جیسے گروپوں میں خریداری کی بنیاد پر اسٹاک مارکیٹ کل فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہا۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 26.59 پوائنٹس بڑھ کر 78699.07 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 63.20 پوائنٹس بڑھ کر 23813.40 پوائنٹس پررہا۔ اس دوران درمیانی کمپنیوں میں فروخت ہوئی جب کہ چھوٹی کمپنیوں میں خریداری دیکھی گئی۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.08 فیصد گر کر 46325.58 پوائنٹس جب کہ اسمال کیپ 0.28 فیصد بڑھ کر 55048.12 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔بی ایس ای میں شامل گروپوں میں سے آٹو 0.86 فیصد، ہیلتھ کیئر 0.79 فیصد، ایف اے سی جی 0.35 فیصد، آئی ٹی 0.22 فیصد، ٹیک 0.14 فیصد اور فوکسڈ آئی ٹی 0.20 فیصد کے اضافہ میں رہا۔ اس دوران میٹل میں 1.19 فیصد، تیل اور گیس میں 0.94 فیصد، پاور میں 0.82 فیصد کی گراوٹ رہی۔