سرینگر //انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے سرینگر میں کئی جگہوں پر چھاپے مارے، جن میں سرینگر کے دو شاپنگ مال بھی شامل ہیں۔انکم ٹیکس عملہ، جن کیساتھ پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار بھی تھے، نے سیول لائنز علاقے میں قائم دو شاپنگ مالز پر چھاپے مارے۔مولانا آزاد روڑ اور ریذیڈنسی روڑ پر واقع ان شاپنگ کمپلیکسوں کی باریک بینی سے تلاشیاں لی گئیں۔ اسکے علاوہ نوہٹہ، نشاط، راجباغ اور شہر کے دیگر کئی علاقوں میں بھی کئی تاجروں کے گھروں پر چھاپے ڈالے گئے۔بتایا جاتا ہے کہ چھاپوں کے دوران کچھ دستاویزات کو ضبط کیا گیا تاہم متعلقہ محکمہ کی جانب سے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔