شنڈے نے کو مہاراشٹرا اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل

 

ممبئی// مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے نے پیر کو اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے ۔مسٹر شنڈے نے 164 ووٹ حاصل کیے جو کہ اکثریت سے 20 زیادہ ہیں۔سینئر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر سدھیر منگنٹی وار نے ایوان کے سامنے اعتماد کی تحریک پیش کی جس کی بھرت گوگاوالے نے حمایت کی۔ صوتی ووٹ کے عمل کے بعد اپوزیشن نے ووٹوں کی تقسیم کا مطالبہ کیا جس کے لیے ووٹنگ کرائی گئی۔ ووٹنگ میں 164 ایم ایل ایز نے شنڈے حکومت کے حق میں ووٹ دیئے جبکہ 99 ووٹ حکومت کے خلاف گئے ۔

 

ابو اعظمی اور اے آئی ایم آئی ایم کے اکلوتے ایم ایل اے سمیت سماج وادی پارٹی کے دو ایم ایل اے ایوان میں موجود تھے ، جب کہ سابق وزراء اشوک چوہان، وجے وڈیٹیوار سمیت کانگریس کے پانچ ایم ایل اے ووٹنگ کے وقت ایوان سے غیر حاضر رہے ۔ دریں اثناء شندے نے کہا کہ شیوسینا سپریمو بال ٹھاکرے کے ہندوتوا کے نظریات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے انکی قیادت والی حکومت بھرپور اقدامات کریگی لیکن اسکے ساتھ ہی ساتھ تمام مذاہب کے ماننے والوں کو یکساں حقوق فراہم کریگی۔انہوں نے کہا کہ انکی حکومت ایک عام حکومت ثابت ہوگی اور ریاست کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کرنا انکی اولین ترجیحات ہوگی شیوسینا کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیوسینا کو بچانے کے لیے وہ شہید ہونے کے لیے بھی تیار ہیں۔