شبانہ سردیوں کا زور جاری درجہ حرارت بدستور نقطہ انجماد سے نیچے درج

یو این آئی

سرینگر//وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت بدستور نقطہ انجماد سے نیچے درج ہورہاہے جس سے سردیوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سرینگر میں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہر میں ہفتے کی صبح دھند بھی چھائی رہی۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 رہا۔ پہلگام میںمنفی3.0 ڈگری،ضلع کپوارہ میں منفی1.5 اور قاضی گنڈ میں منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔لداخ کے ضلع کرگل میں منفی10.6 ، ضلع لیہہ میں منفی8.2 اور دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں ماہ رواں کے اختتام تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔