بانہال // خانہ بدوش کنبے کو سدرہ جموں سے وادی کشمیر کی طرف لے جانے کے دوران ایک ٹاٹا موبائل کے حادثے میں ایک خاتون ہلاک ہوئی ہے جبکہ اسکا بیٹا ڈرائیور زخمی ہوا ہے جسے بانہال اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس حادثے میں دو گائیں بھی ہلاک ہوگئی ہیں ۔ پولیس زرائع نے بتایا کہ خانہ بدوش بکروالوں سے یہ لدی یہ گاڑی نمبر JK-14/5427 شاہراہ پر بدھ کی صبح شیر بی بی وگن کے قریب شاہراہ سے لڑھک کر نالہ بشلڑی میں جاگری ۔حادثے کے فورا بعد مقامی لوگوں ،پولیس اور بانہال کے رضاکاروں نے بچاؤ کاروائیوں میں حصہ لیا ۔اس حادثے میں عمر رسیدہ خاتون بی بی فاطمہ زوجہ جما گوجر ساکنہ سدرھ جموں موقع پر ہی لقمہ اجل بنیں جبکہ اس کا بیٹا طالب حسین زخمی ہوا ہے ۔اسے سب ضلع ہسپتال بانہال میں داخل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں دو گائے بھی ہلاک ہوگئی ہیں ۔ پولیس اسٹیشن بانہال نے ضابطہ کی کاروائی کی ہے اور میت کو ضروری کاغذی لوازمات کے بعد ورثا کے سپرد کیا گیا ہے ۔