سی بی ایس ای کے دسویں اور بارہویں نتائج جولائی کے آخری ہفتے میں نیوز ڈیسک

 

 

نئی دہلی//سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے منگل کو بتایا کہ 10ویں اور 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان شیڈول کے مطابق جولائی کے آخری ہفتے میں کیا جائے گا۔سی بی ایس ای حکام نے بتایا کہ ’’ کلاس 10 اور 12 کے نتائج کا اعلان بورڈ کے طے شدہ شیڈول کے مطابق جولائی کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے اور بورڈ کے نتائج میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔‘‘گزشتہ دو سالوں کے مقابلے میں، سی بی ایس ای، اس سال کووڈ 19 کے اثرات کے باوجود جلد نتائج کا اعلان کرنے جا رہا ہے کیونکہ امتحانات تاخیر سے شروع ہوئے اور 50 دن سے زیادہ کے لیے منعقد ہوئے۔