سی آر پی ایف نے راجوری میں 948ولیج ڈیفنس اہلکاروں کو تربیت دی:حکومت

 نیوز ڈیسک

نئی دہلی// مرکزی وزیر مملکت ہوم نتیانند رائے نے بدھ کو کہا کہ سی آر پی ایف نے جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں ولیج ڈیفنس گروپس (VDGs) کے اہلکاروں کو دہشت گردانہ حملوں کے خلاف اپنے دفاع کے لیے ہتھیاروں کی تربیت دے رہا ہے اور ان میں سے 948 کو گزشتہ ماہ تربیت دی گئی ہے،۔یہ اقدام ضلع میں بیک ٹو بیک دہشت گردوں کے دو حملوں کے بعد کیا گیا، جو پاکستان کے ساتھ سرحد کا حصہ ہے اور دراندازی کا ایک جانا مانا راستہ ہے، حالانکہ وزیر نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔”سی آر پی ایف نے 6 جنوری 2023 سے 25 جنوری 2023 تک ضلع پولیس راجوری کے ساتھ مل کر 948 وی ڈی جی ممبروں کو ضروری تربیت دی ہے،” ۔وزیر نے کہا کہ اس وقت VDGs کی منظور شدہ تعداد 4,985 ہے جس میں سے 4,153 VDG تشکیل دی گئی ہیں اور وزارت داخلہ نے گزشتہ سال فیصلہ کیا تھا کہ ہر VDG میں 15 سے زیادہ اراکین نہیں ہوں گے۔