سینئرآئی اے ایس افسر کا تبادلہ کے اے ایس خاتون افسر اٹیچ

بلال فرقانی

سرینگر// جموں کشمیر انتظامیہ نے ایک سینئر آئی اے ایس آفیسر کا تبادلہ عمل میں لایا جبکہ ایک خاتون کشمیر انتظامی آفیسر کو غیر تسلی بخژ کارکردگی کی بنا پراٹیچ کیا گیا۔حکومت نے دہلی کیڈر کے’ آئی اے ایس‘ افسر ایچ راجیش پرساد کو محکمہ بجلی کا پرنسپل سیکریٹری تعینات کرنے کو منظوری دی ہے۔ سرکاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ’آئی اے ایس‘ افسر کو دہلی سے مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر میں تبدیل کرنے کی روشنی میں مذکورہ افسر کو انتظامیہ کے مفاد میں فوری طور پر محکمہ بجلی کا پرنسپل سیکریٹری تعینات کیا گیا۔ادھر کمشنر سیکریٹری دہی ترقی و پنچایتی راج کی طرف سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ خاتون اسسٹنٹ کمشنر پنچایت(کے اے ایس) کو غیر تسلی بخش کارکردگی کی وجہ سے ڈائریکٹر دہی ترقی جموں آفس میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔انہیں ڈائریکٹر دہی ترقی آفس کیساتھ اٹیچ کردیا گیا ہے۔