سیلاب متاثرین میں ساز و سامان تقسیم کیا گیا

بختیار کاظمی

سرنکوٹ// قصبہ سرنکوٹ کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی پیکیج کے دوسرے دور میں ہمدرد ہیومن ویلفیئر سوسائٹی نے 40 کنبوں میں کھانے کی کٹس تقسیم کیں ۔اس دوران بیواؤں یتیموں اور انتہائی غریب خاندانوں کی شناخت پہلی بار ایک مقامی ٹیم کی مدد سے کی گئی جس کی سربراہی شاہنواز چوہدری ڈی ڈی سی ممبر سرنکوٹ اور ہمدرد ٹیم کے مقامی کارکنوں نے کی۔ عباس ملک اور سید شہنواز کاظمی نے ہمدرد ٹیم کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ خاندانوںکو ساز و سامان کی کٹس فراہم کیں ۔اس مہم کے دوران سیول سوسائٹی اراکین کے ممبران بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر منظور راتھر، فاروق لون، سجاد راتھر، مختار لون اور امتیاز راتھر ودیگران بھی موجود تھے ۔