سڑک کی تعمیرسے پائپ لائنیں متاثر ہوئی | کئی محلہ جات میں پانی کی قلت ،سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ

جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں سراں والی پٹی تا پتراڑہ اڑی رابطہ سڑک کی تعمیر کے دوران علاقہ میں پانی کی سپلائی کیلئے بچھائی گئیں پاپئیں بھی متاثر ہوئی تھی تاہم ایک لمبا عرصہ گزرنے کے بعد بھی ان پائپوں کی مرمت نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے مذکورہ علاقہ میں آبادی کئی محلہ جات میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ۔مقامی لوگو ں نے متعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ 4کلو میٹر سڑک کی تعمیر کے دوران علاقہ کا پانی سپلائی نظام بھی متاثر ہو گیا تھا اور کئی سپلائی پاپئیں اکھاڑ دی گئی جس کی وجہ سے محلہ پتراڑہ ،محلہ گگاں ،محلہ کھوئی دھڑہ میں آبادلوگوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ایک مقامی شخص کی جانب سے بھی اب سپلائی لائن بحال نہیں کرنے دی جارہی ہے ۔انہوں نے ایس ڈی ایم مینڈھر اور ڈی سی پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں سپلائی نظام کو بحال کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ رمضان میں ان کو پینے کا صاف پانی مل سکے ۔