سڑک حادثے میں زخمی نوجوان لقمۂ اجل سوپورمیں 3کمسن طالبات زخمی ،ڈرائیور فرار

نیوز ڈیسک

سرینگر// سڑک حادثے میں زخمی پانپورکا نوجوان اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔اس دوران سوپور میں گاڑی کی ٹکر سے 3کمسن طالبات زخمی ہوگئیں۔ 17سالہ عبید شفیع ولد محمد شفیع آخون ساکن نمبلہ بل پانپورجمعرات کو چاڑورہ بڈگام میں ایک سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیاتھا۔مذکورہ نوجوان سرینگر کے اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ جمعہ کی صبح فوت ہوا۔ادھر شمالی قصبہ سوپور میں جمعہ کی صبح ایک گاڑی کی ٹکر سے 3کمسن طالبات زخمی ہوگئیں۔ چھانہ کھن سوپور کے نزدیک ایک نامعلوم گاڑی نے اسکول جارہے تین کمسن بچوںکوٹکرمارکرزخمی کردیا ،اورڈرائیور گاڑی لیکر فرار ہوگیا۔ حادثے میں8سالہ سالک نبی ،8سالہ تنزیلہ اورایمن زخمی ہو گئیں۔تینوں زخمی طالبات کوعلاج کیلئے سب ضلع اسپتال سوپور منتقل کیاگیا۔ پولیس نے گاڑی کی تلاش شروع کردی ہے۔