سوکھا کٹھہ پر پل کی تعمیر کا مطالبہ حسین محتشم

پونچھ//سوکھا کٹھہ پونچھ کا علاقہ جو کہ پونچھ قصبہ کے صدر دروازے کی حیثیت رکھتا ہے، نالے پر پل نہ ہونے کی وجہ سے وہاں سے عوام کے آنے جانے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  پْل کی عدم موجودگی پر لوگوں نے انتظامیہ کے تئیں زبردست ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ’’سوکھا کٹھہ نالہ ایک اہم  سڑک پر ہے تاہم پْل نہ ہونے کی وجہ سے عوام طرح طرح کی مشکلات سے دوچار ہے۔۔‘‘پْل نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں اور برف باری کے سبب پورا علاقہ ضلع ہیڈ کواٹر سے کٹ جاتا ہے۔مقامی آبادی کے مطابق وہ عرصہ دراز سے اس پْل کی مانگ کر رہے ہیں تاہم ان کی بات نہیں سنی جاتی۔ مقامی آبادی نے پل کی تعمیر کا کام جلد سے جلد شروع کرنے کی مانگ کی۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو وہ سڑک بند کر کے زبردست احتجاج کریں گے اس کے بعد جوبھی ہوگااس کی زمہ داری انتظامیہ پرعائد ہو گی۔