سرینگر// سرینگر پولیس کے ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث شخص کی پہچان کرنے کیلئے لوگوں سے تعاون طلب کیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق17دسمبر کو بعد دوپہر2بجے سفید رنگ کی ایک سینٹرو کار ،جوکہ رام باغ کی طرف جارہی تھی ،نے سولنہ میں سری کلچر دفتر کے نزدیک ایک راہ گیر جنید احمد ڈار(عمر20سال) ساکن کولگام کو اپنی زد میں لایا ۔جس کے نتیجے میںمذکورہ نوجوان بری طرح زخمی ہوا ۔اس سلسلے میں شیر گڈھی پولیس تھانہ میں ایف آئی آر زیر نمبر 78/20 درج کیا ہے ۔پولیس نے اب اس گاڑی کی تصویر سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کی ہے ۔پولیس کے مطابق سینٹرو کار کا نمبرDL9CH/2452ہے ۔پولیس نے اب اس کار کے مالک کی پہچان کیلئے مدد طلب کی ہے ۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ اگر کسی شخص کو اس کے بارے میں کوئی بھی جانکاری ہوتو ان فون نمبرات01942311918,، 9596770525 ،9419009430، 9596770861.پر رابطہ قائم کریں تاکہ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔