سنگلدان میں پانی کی شدید قلت ریلوے لائن کی تعمیر سے پائپوںکوپہنچاشدید نقصان

 زاہدبشیر

گول//سنگلدان نیابت میںگزشتہ 4 روز سے پانی کی قلت شدید قلت سے عوام کافی پریشان ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کٹرہ بانہال ریلوے لائن پر تعمیری کام کے دوران یہاں پر پائپوں کو شدید نقصان پہنچا ہے لیکن نئی پائیں نہیں لگائی جا رہی ہیں جس وجہ سے ان متبرک ایام میں بھی عوام کو پینے کے پانی کی قلت کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ پندرہ روز سے یہاں پر عوام مکمل پانی سے محروم ہیں کیونکہ یہاں ر ریلوے لائن پر تعمیری کام کے دوران پائپوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور نئی پائپیں لگانے کے لئے کوئی آگے نہیں آ رہا ہے ۔لوگوں نے اس موقع پر انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ یہاں پر پانی کی سپلائی کو بحال کرے تا کہ بار بار کوئی دوبارہ مسئلہ پیدا نہ ہو اور بالخصوص ماہ صیام میں لوگوں کو پانی کی سپلائی بحال کیاجائے ۔