سندھ طاس منصوبوں پر اعلیٰ سطحی مشاورت ہائیڈرو پاور پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ

نیوز ڈیسک

نئی دہلی//ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حقوق کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے کئی محاذوں خاص طور پر تمام سندھ طاس منصوبوں پر کام کو بروقت مکمل کرنے پر پیش رفت کی ہے۔یہ بات جمعہ کو یہاں ایک بیان میں کہی گئی۔قومی سلامتی کے نائب مشیر وکرم مصری کی زیر صدارت سندھ آبی معاہدے کے تحت ہندوستان کے حقوق کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ٹاسک فورس کے دوسرے اجلاس میں جموں و کشمیر میں مختلف ہائیڈرو پاور پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

 

 

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ”یہ نوٹ کیا گیا کہ متعدد محاذوں پر پیشرفت ہوئی ہے اور سندھ طاس کے تمام منصوبوں پر کام کو بروقت مکمل کرنے پر زور دیا گیا تاکہ سندھ آبی معاہدے کے تحت ہندوستان کے حقوق کے بہتر استعمال کو ممکن بنایا جا سکے۔” ۔ جموں و کشمیر انتظامیہ اسٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو چلاتے ہیں۔مصری نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم کے دفتر کی ہدایات کے تحت سندھ طاس میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔نائب قومی سلامتی مشیر نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اعلیٰ فوجی اور سیکورٹی حکام سے بھی ملاقات کی اور انہیں وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔انڈس واٹر ٹریٹی پر ہونے والی میٹنگ میں وزارت خارجہ، جل شکتی، جموں و کشمیر انتظامیہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔