راجوری //سیکورٹی ایجنسیز کی طرف سے سندر بنی اور نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں تلاشی کارروائی پھر سے شروع کی گئی ہے ۔ یہ کارروائی مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد شروع ہوئی ہے ۔یہ تلاشی کارروائیاں گزشتہ شب شروع ہوئیں جو ابھی تک جاری ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ خصوصی اطلاعات ملنے کے بعد کالی دے ، بیری پتن ، جبہ علاقوں میں تلاشی کارروائیاں شروع کی گئی ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ یہ تلاشی کارروائیاں ساری رات جاری رہیں تاہما س دوران کچھ بھی نہیں ملا ۔سندر بنی کے بکھار علاقے میں بھی تلاشی کارروائی شروع کی گئی ہے جہاںسے بھی مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات ہیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سندر بنی میں گزشتہ دنوں چار جنگجوﺅں کو مارگرایاگیاتھا جو فوج کے مطابق فدائین حملہ کا ارادہ لیکر آئے تھے ۔