سنتھن کشتواڑ شاہراہ 25 روز بعد آمدورفت بحال عاصف بٹ

کشتواڑ//وادی کشمیر کو ضلع کشتواڑ سے جوڑنے والی سنتھن اننت ناگ شاہراہ قریب 25روز بعد آمدورفت کیلئے بحال کردی گئی۔موسم بہتر رہنے کی صورت میں شاہراہ پرگاڑیوں کو دوطرفہ چلنے کی اجازت ہوگی۔کشمیر عظمیٰ کو این ایچ آئی ڈی سی ایل حکام نے بتایا کہ دوروز قبل برف ہٹانے کا عمل مکمل کرلیاگیا او ر موسم بہتر رہنے کی صورت میںآج صبح گاڑیوں کو دونوں اطراف سے چلنے کی اجازت ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ صبح 9 بجے سے دوپہر 3بجے تک گاڑیوں کو پار کرنا ہوگاجسکے کے بعد کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کی یہ سڑک گذشتہ ماہ ہوئی برفباری کے بعد آمدورفت کیلئے بند ہوئی تھی جسکے بعد اسکو دوبارہ آمدورفت کے قابل بنایا گیا تھا لیکن دوبارہ برفباری کے بعد سڑک بند ہوئی اور اب اسے پچیس روز بعدکھول دیاگیا۔