کشتواڑ//دو روز قبل آمد رفت کیلئے کھول دی گئی سنتھن۔ انننت ناگ روڈ پر سنتھن ٹاپ میں تازہ برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق سنتھن ٹاپ پر بھاری برفباری کی وجہ سے6گاڑیاں جو اننت ناگ کی طرف جا رہی تھی جس میں 18مسافر سفر کر رہے تھے، سنتھن ٹاپ سے نکال کر محفوظ مقام پر لیا گیا۔ ایس ایس پی کشتواڑ ابرار چودھری نے بتایا کہ2جے سی بی اور اہلکاروں نے درماندہ گاڑیوں کو نکالا اور ان میں سفر کر رہے 18مسافروں کو بچا لیا۔