مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//ٹنگمرگ کے مہاین نامی گاوں کی خواتین نے محکمہ بجلی کے دفتر کے سامنے جمع ہوکر گاوں میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب پر زبردست احتجاج کرتے ہوئے سمارٹ میٹر لگانے کا کام مارچ تک موخر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ خواتین کا کہنا ھے پورے گاوں کے مرد گلمرگ میں سیاحت سے وابستہ ہیںاور رواں سال کے پہلگام واقعے کے بعد مکمل طور بے روزگار گھروں میںبیکار ہیں اور آمدنی نہ ہونے کی وجہ سے گاوں کے غریب لوگ فیس دینے کے پوزیشن میں نہیں ہیں۔ خواتین کے زبردست احتجاج کے بعد محکمہ بجلی کے اسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسر سید منظور نے خواتین کو یقین دلایا کہ ان کے مانگ پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔خواتین نے بتایا کہ ہم نے ممبر اسمبلی گلمرگ فاروق احمد شاہ کو اسمبلی الیکشن میں ووٹ ڈالے ہیں اور ممبر اسمبلی ہمارے روزمرہ کے حالات سے بخوبی واقف ہیں لہذا وہ لوگوں کی مانگ کا خیال رکھیں۔ خواتین نے محکمہ بجلی پر گاوں کی ترسلی لائن کاٹنے کا الزام لگایا۔ جس کی محکمہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ کہ گاوں میں حسب شیڈول بجلی سپلائی چالو ہے۔