سستی قیمتوں پر ادویات کی دستیابی ملک میں 3000سرو اوشدھی اسٹور کا آغاز

نئی دہلی// دواؤں کی بڑھتی قیمتوں کے سبب سماج کا بہت بڑا طبقہ مناسب علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم ہے اس کے پیش نظر سرو اوشدھی نے ملک میں غریبوں کو سستی قیمت پر دوا مہیا کرانے کے لیے 3000اسٹور کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اس کا تصور اس مقصد اور ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کیاگیا ہے کہ عمومی صحت کی دیکھ بھال کے لیے درکار سبھی قسم دوائیں انتہائی سستی قیمتوں پر سرکاری جن اوشدھی اسٹوروں میں دستیاب ہوں۔سرو اوشدھی اسٹورز گروپ کے چیرمین ارِدمَن جین بتایاکہ معاشی طور پر کمزور طبقات کی فلاح و بہبود اوران کی ترقی کے لیے اقدامات کرنا بہت ضروری ہے، تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کے لیے سستی قیمتوں پر ادویات کی دستیابی اور دواکی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ غریبوں کے لیے ادویات کی بڑھتی قیمت بہت بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ لہٰذاسبھی کی فلاح کے لیے ملک میں تین ہزار سرواَوشدھی اسٹوروں کی شروعات کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ عام طور پر جنرک دوا کو نمک اور نام میں اصل دواسے ممتاز نہیں کیا جا سکتا، فرق صرف یہ ہے کہ برانڈز کو مینوفیکچررز کی طرف سے پروموٹ نہیں کیا جاتا، جس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کسی بھی مشہور برانڈڈ دواکے مقابلے معیار، تاثیر یاافادیت میں فرق رکھتی ہے۔ہمارے تمام اسٹوروں پر معیاری قسم کی عام ادویات (آیورویدک، ایلوپیتھک، یونانی اور سرجیکل اشیاء ) موجود ہیں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ تمام مصنوعات ڈبلیو ایچ او اورجی ایم پی کے معیارات کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔(یو این آئی)