سرینگر کی فضائی نگرانی | جدید ڈرونز کا استعمال : پولیس

یو این آئی
سرینگر//سرینگر پولیس شہر میں فضائی نگرانی کو مزید وسیع اور اپ گریڈ کرنے کیلئے جدید ترین ہائی ریزولیشن کیمرہ والے ڈرونز کا استعمال کر رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ڈرونز زمین سے نظر نہیں آسکیں گے لیکن لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔سرینگر پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا’ ’سرینگر کے مشتبہ علاقوں میں فضائی نگرانی جاری ہے جو سماج دشمن عناصر، مجرموں، جنگجوؤں اور جنگجو اعانت کاروں کی تلاش میں ہیں‘‘۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ ہائی ریزولیشن کیمرہ والے جدید ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔پولیس ٹویٹ میں مزید کہا گیا’ ’یہ ڈرونز زمین سے دکھائی نہیں دے سکیں گے لیکن یقین رکھیں کہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کی جائے گی‘‘۔