سرینگر میں 2009میں کی گئی تقرریاں | محکمہ تعلیم تصدیق کیلئے تحقیقات کرے گا

نیوز ڈیسک
سرینگر// ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیرنے دیگر تقرریوں کے علاوہ 2009 میں کی گئی تمام تقرریوں کی تصدیق کا حکم دیا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) نے 28 جنوری کو چیف ایجوکیشن آفیسر (سی ای او) سرینگر سے کہا کہ وہ تمام 2009 اور دیگر تقرریوں کی اصلیت کی تصدیق ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ جاری کردہ اصل احکامات اور جے کے ایس ایس بی کی سلیکشن لسٹ کے حوالے سے کریں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ”اطلاع 10 دن کے اندر خفیہ طور پر ڈائریکٹوریٹ تک پہنچ جانی چاہئے،” ۔ڈائریکٹر کی ہدایت کے بعد، سی ای او سرینگر نے ایک تازہ حکم نامے میں تمام ڈی ڈی اوز سے کہا ہے کہ وہ تمام 2009 اور دیگر تقرریوں کی اصلیت کی تصدیق کریں۔سی ای او کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے، ’’ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن، کشمیر کی ہدایت کے مطابق تمام ڈی ڈی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کے ذریعہ جاری کردہ اصل احکامات اور جے کے ایس ایس بی کی سلیکشن لسٹ کے حوالے سے تمام 2009 اور دیگر تقرریوں کی اصلیت کی تصدیق کریں۔آرڈر میں لکھا گیا ہے کہ دستاویزات کو 4 فروری 2023 تک یا اس سے پہلے سی ای او سرینگر کے دفتر تک پہنچ جانا چاہیے ۔