راجا ارشاد احمد
گاندربل//سرینگر لیہہ شاہراہ پر ہفتہ کی صبح ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔عینی شاہدین کے مطابق موٹر-سائیکل زیر نمبر JKO1AH_7315 کو مخالف سمت سے چل رہے ڈمپر زیر نمبر JK11C_3887 نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں شکیلہ زوجہ محمد شفیع ساکن ارہامہ گاندربل شدید زخمی ہوگئی۔
مقامی لوگوں نے فوری طور پر زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ضلع ہسپتال گاندربل پہنچایا جہاں وہ زیر علاج ہے۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ،ابتدائی کارروائی میں ڈمپر کو ضبط کیا اور معاملہ سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی۔
سرینگر لیہہ شاہراہ پر ہاری پورہ کے مقام پر سڑک حادثہ ،خاتون شدید زخمی
