ڈوڈہ //نیشنل کانفرنس کے اندروال حلقہ کے سینئر لیڈر چودھری سلام دین نے مخلوط سرکار پر حلقہ اندروال جیسے کہ ٹھاٹھری،کہارا، ڈونڈی، بونجواہ، پاٹشالہ میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہنے کا مبینہ الزام لگایا ہے۔تحصیل کاہرہ کے پکیول میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی۔بی جے پی کی مخلوط سرکار حلقہ ا ندروال کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ان ہون نے کہا کہ ڈوندی، بونجواہ، ناگنی، ٹھاٹھری ،کلہوتریاں، کاہرہ، ہلارن،بٹیاس، جکیاس میں سڑکوں کی حالت نہایت ہی خستہ ہوئی ہے۔اسکے علاوہ ان علاقوں میںپینے کے پانی، بجلی سپلائی، طبی سہولیات، راشن ،کھانے پکانے کے گیس، تیل خاکی کی سخت قلت ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ میں تعلیمی سہولیسات بھی معیاری نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب ڈسٹرکٹ ٹھاٹھری علاقہ میں لنک روڈ خستہ حالت میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ این سی پارٹی کا ریاست کی یکسان ترقی میں یقین ہے۔انہوں نے کہا کہ این سی لوگوں کی امنگوں اور خواہشات کو پورا کرنے کی وعدہ بند ہے۔اس موقعہ پر لوگوں نے این سی لیڈر کو اپنے مسائل سے واقف کرایا ۔