نواز رونیال
رام بن // پہاڑی ضلع رام بن کے ہیڈکوارٹر میں قدیم جامع مسجد میں آئی ٹی آئی کالج رام بن کے سپرنا ٹینڈ نٹ کی جانب سے دوران خطبہ امام کو ممبر سے اتارنے کے بعد عوام کی جانب سے سخت اعتراض کیاگیا۔واضح رہے کہ قدیم جامع مسجد کے امام گل محمد فاروقی حسب معمول اپنے ممبر پر ماہ رمضان کی پہلی جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے اس دوران آئی ٹی آئی کالج رام بن کے سپرنا ٹینڈ نٹ جو خود ساختہ مسجد کی صدر بنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے مسجد میں امام گل محمد فاروقی کے خلاف نازیبہ الفاظ کا استعمال کیا۔ اس دوران مسجد کے اندر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا تاہم امام جامع مسجد رام بن نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کا خطبہ و نماز ادا کرائی ۔بڑی تعداد میں لوگ جب مسجد کے باہر آئے اس وقت پولیس بھی وہاں موجود تھی۔
اس دوران آئی ٹی آئی کالج رام بن کے سپرنا ٹینڈ نٹ نے مولانا گل،محمد فاروقی پر نازیبہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے حملہ کر دیا جس سے وہاں موجود عوام سخت غصہ ہوگئی تاہم رامبن پولیس کی بروقت کارروائی سے مسئلے کو زیادہ مشتعل ہونے سے روکا گیا جسکے بعد مسجد امام گل محمد فاروقی نے حملے کی تصدیق کی اور ایک تحریری شکایت پولیس تھانہ رام بن میں آئی ٹی آئی کالج سپرنا ٹینڈ نٹ کے خلاف جمع کرائی ۔مسئلے کی سنجیدگی کے پیش نظر ایک عوام وفد ایس ایس پی رام بن سے ملاقی ہوا اور سرکاری ملازم کو مذہبی معاملات میں دخل اندازی سے روکنے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ مستقل میں کوئی بھی ذی عزت مذہبی رہنماوں کے خلاف اس طرح جے نازیبہ الفاظ اور ہاتھا پائی نہ کریں جو سماج میں انتشار اور تفریق کی وجہ بن رہے ہوتاہم ابھی تک رام بن پولیس نے گرفتاری عمل میں نہیں لائی ہے بتایا جاتا ہے ۔لوگوں نے اس معاملہ کے سلسلہ میں وقف بورڈ جموں و کشمیر کی چیئر مین ڈاکٹر درشنا اندروبی سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔