سرنکوٹ //محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے گرلز ہائراسکینڈری سکول سرنکوٹ میں سوﺅچھ بھارت مشن پر بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس پروگرام کی صدارت بی ڈی او سرنکوٹ قدیر چاڑک نے کی ۔اس موقعہ پر سکول کی طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے محکمہ کی طرف سے فراہم کی گئی جانکاری حاصل کی ۔بی ڈی او سرنکوٹ نے کہاکہ لڑکیاں ایک خاندان کیلے ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں جن کا اس طرح کے پروگراموں کے بارے میں بیدار ہونا اہم ہے ۔انہوںنے بتایاکہ اس پروگرام کے ذریعہ لڑکیوں پر زور دیاکہ وہ اپنے گھر اور ارد گرد کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کریں اور ساتھ ہی دوسروں تک بھی صفائی کا پیغام پھیلائیں ۔اس موقعہ پر انہوںنے بتایاکہ سرنکوٹ میں پچھلے چند ہفتوں کے دوران 2977بیت الخلاءتعمیر کئے گئے ہیں اور بلاک کی 8پنچایتوں کو اوپن ڈیفیکیشن فری قرار دیاگیاہے ۔اس موقعہ پر پنچایتی سیکریٹری اور گرام روزگار سیوک بھی موجو دتھے ۔بی ڈی او نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو ایوارڈ سے بھی نوازا۔