مینڈھر //مینڈھر کے نوجوان کانگریس لیڈر پی سی سی ممبر وراجوری پونچھ انچارج عمران ظفر کا سخی میدان عوام نے جلسہ میں آمد پر ہزاروںلوگوں نے اُنکا والہانہ استقبال کیا ۔جلسہ میںمقررین نے اپنی مظلومیت ،بے کسی ،بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس میں پانی، بجلی کے علاوہ غیرمعیاری سڑک رابطہ اور منریگا کی اجرت کی عدم ادائیگی وغیرہ شامل ہیں۔ انھوں نے اپنے خطبہ کے میں عوام سے وعدہ کیا کہ ممتعلقین سے اس بارے میں بات کر کے عوامی مسائل کا حل میرا نصب العین ہے۔ میں نے عوامِ مینڈھر کی خستہ حالت کو نہ برداشت کرتے ہوئے سیاست میں قدم رکھا ہے اسے قبل آپ نے مینڈھر عوام کی نمائندگی کے لیئے گجر اور راجپوت چنے ۔اور انھوں نے اپنے خطاب کے میں کہا کہ میں سب ڈویژن مینڈھر کے گاﺅں گاﺅں بلکہ گھر گھر عوامی مسائل کے حصول کے لیئے جاﺅں گا اور حل بھی کراﺅں گا۔تاکہ حقیقی معنوں میں عوامی خدمات کر سکوں کھوکھلے نعرے میرے مزاج کے خلاف ہیں ۔ عملی کام میرا ذہنی خاکہ ہے۔ جس سے میںانشاءاللّہ تعالیٰ پورا کروں گا۔ انھوں نے معصوم بچی کے قاتلوں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا حکومت مطالبہ کیا۔اور مرکزی حکومت پر جم کر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ سیکولر ملک میں ایسی فرقہ پرست جماعت کو حکومت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔ یہ وطن ہم سب کا ہے ہم نے وطن کی محبت کا عملی نمونہ ملک کے آزاد کرانے سے لیکر اب تک پیش کیا ہے۔ یہ لوگ وطن پرستی کے کھوکھلے نعروں پر اپنی سیاسی روٹیاں سینکتے ہیںاور فرقہ پرستی پھیلاتے ہیں۔جنکا ملک کی آزادی میں کوئی حصہ نہیں ذرہ تاریخ کی ورق گردانی کر کے دیکھ لو اور معصوم بچی کے اغوا کار ، اسے بد فعلی کرنے والے اور قتل کرنے والے کو چھڑانے کے لیئے کیاکیا ہتھکنڈے کیے ہیں جس سے ملک کے تمام دردِ دل رکھنے والے باخبر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ اچھی ہے جس میںڈپٹی کمشنر پونچھ چوہدری اعجازاحمد، ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے اور تنویر احمدخان ایس ڈی ایم مینڈھر اور ریاض تانترے ایس ڈی پی او مینڈھر شامل ہیں انھوں نے اُنکی اچھی کارکردگی اور عوام دوستی کے لیئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ بھی اُنکا نظام چلانے میں تعاون کریں اور تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کرائیں۔ہو سکتا ہے کہ اُنکی موجودگی میں کسی جائز کام کے لیئے سفارش کی ضرورت ہی نہ پڑے ۔ جلسہ کے اختتام پر چوہدری ظفر اللّٰہ آزاد نے جلسہ میں شریک تمام عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں نے اس سے قبل عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا ۔ مقررین میں بلرام شرما ، سردار عبدالقیوم خان، چوہدری عبدالعزیز صدر دھودھی یونین راجوری پونچھ، مولانا محمد اقبال، چوہدری عبدالمجید صدر کسان مزدور یونین مینڈھر اور چوہدری محمد ابراہیم شامل تھے۔