’سب کا ساتھ، سب کاوکاس، سب کا وشواس‘ وزیراعظم مودی کی کتاب ' کااجراء آج

نئی دہلی// سب کاوشواس ’’-پرائم منسٹرنریندرمودی اسپیکس (مئی 2019-مئی 2020) کا23ستمبر2022کو دن میں گیارہ بجے رنگ بھون آڈیٹوریم ، آکاش وانی بھون ، نئی دہلی میں ایک تقریب میں اجراء کیاجائے گا۔ اس تقریب کا اہتمام اطلاعات ونشریات کی وزارت کے پبلی کیشن ڈویژن نے کیاہے۔اس موقع پرکیرالہ کے گورنر عارف محمدخان مہمان خصوصی کی حیثیت سے اوربھارت کے سابق نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو ، مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اطلاعات ونشریات اور نوجوانوں کے اموراورکھیل کود کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر ، اس تقریب کی میزبانی کریں گے۔ اطلاعات ونشریات کی وزارت کے سکریٹری اپوروا چند ر اوروزارت کے مختلف النوع میڈیا یونٹوں کے سینئر عہدیدار بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔یہ کتاب وزیراعظم جناب نریندرمودی کی منتخبہ تقاریر کا ایک مجموعہ ہے اوریہ ‘‘جن بھاگیداری –سب کا ساتھ ’’کے ذریعہ ایک نئے بھارت کی تعمیر کی غرض سے 130کروڑہندوستانیوں کی امید اورخواہشوں اورامنگوں کا مجسمہ نمونہ اور ترجمان ہے تاکہ اس ویڑن کی حصولیابی کے لئے اجتماعی اعتماد اورعزم کے ذریعہ سبھی کی شمولیت والی ترقی کو یقینی بنایاجاسکے۔