مشتاق الحسن
سرینگر//سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹنگمرگ کی عمارت کو پانی کے مسلسل رسا کی وجہ سے اس کے پچھلے حصے میں شدید نقصان پہنچا ہے جس سے مریضوں اور عملے کی حفاظت کے لیے سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق، ہسپتال کے ڈھانچے کے پورے عقبی حصے میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور ایک جھرجھری نظر آ رہی ہے، باتھ روم کے آٹ لیٹس فیل ہو گئے ہیں جو کہ کھلے رسا کا باعث بن رہے ہیں۔ہسپتال کے سامنے والے حصے کو ہر سال سجایا جاتا ہے اور اس کی آرائش کی جاتی ہے مقامی ابادی کا الزام ہے کہ پچھلے حصے کے بڑے تباہ شدہ حصے کو نظر انداز کر دیا گیا ہے جس کی اگر وقت پر مرمت کاکام شروع نہیں کیاگیا ھے تو یہ کبھی بھی حادثے کا وجہ بن سکتی ھے مقامی لوگوں نے بتایا کہ “سامنے والے حصے کی تعمیر پر سالانہ لاکھوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں، لیکن انتظامیہ اصل مسئلے سے ابھی تک لاتعلق ہے۔”مقامی لوگوں نے مزید خبردار کیا کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو عمارت کی ابتر حالت کسی بھی وقت بڑے خطرے میں تبدیل ہوسکتی ہے،ٹنگمرگ کے مکینوں نے ممبر اسمبلی گلمرگ فاروق احمد شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور مریضوں ساتھ ساتھ یہاں آنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مناسب مرمت شروع کرانے کے احکامات صادر کریں ۔