سانبہ سیکٹر میں ڈرون دیکھا گیا نیوز ڈیسک

 

جموں//جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے ساتھ ایک ڈرون دیکھا گیا، جس سے سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کرنے پر مجبور کیا گیا۔پولیس نے کہا کہ”ہمیں اطلاع ملی کہ کل رات سانبہ کے سرحدی گاؤں چلیاری پر کچھ اڑتی ہوئی چیز منڈلا رہی ہے، شاید یہ پار سے ڈرون تھا‘‘۔حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو متحرک کیا گیا اور تلاشی مہم چلائی گئی۔ پیر کی صبح، پوری سرحدی پٹی میں چلیاری سے منگوچک کے علاقے میں ایک بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ڈرون نے ہندوستانی جانب کوئی چیز گرائی ہے۔