پونچھ//پونچھ میں سائیں میراں بخش ؒ کے 37ویں سالانہ یک روزہ عرس نہایت عقیدت واحترام سے منایاگیا جس میںعلماء ومشائخ ، وکلاء ، طلباء تاجروں اور عاشقانِ مصطفی ﷺ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ عرس کے دوران خصوصی ختمات شریف و ذکر اذکار کی محفلیں سجائی گئی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات سے لاکھوں کافر مسلمان ہوئے اور انہوں نے مسلمانوں کے دلوں میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع روشن کی جو کہ قیامت تک روشن رہے گی۔اس ضمن میں بات کرتے ہوئے سائیں میراں بخش ٹرسٹ کے اہم رکن پیر نثار نے کہا کہ سائیں میراں بخش ؒ سرحدی ضلع پونچھ کے عظیم روحانی پیشوا کے سالانہ عرس مبارک کو کرونا کی وجہ سے اس دفعہ محدود رکھا گیا۔انھوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کی سرزمین گونتریاں شریف شاہ پور اسلام آباد میں حضرت سائین بابا میراں بخش رحمتہ اللہ علیہ کے37ویں عرس اس بار ایک ہی روز کے لئے منعقد کیا گیا۔ عرس کے آغاز ذکر اذکار کی محفلوں اور دبار پرچادر چڑھا نے سے ہوا جہاں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئیں۔انھوں نے کہا کرونا کے باعث عرس کی 3 روزہ تقریبات کو محدود کے کے صرف ایک دن کر دیا کیا گیا۔اس دوران کسی کو دعوت بھی نہیں دی گئی اس کے باوجودہزاروں عقیدت مند وں نے آستانہ عالیہ پر حاضری دی۔انھوں نے کہ کورونا کی وجہ سے اکثر لوگ حاضری نہیں دے سکے تاہم عقیدت مند اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھروں میں رہ کر دعا میں شریک ہوئے جب کہ مقامی زائرین کو کرونا ایس او پیز کے تحت دربار پر حاضری کی اجازت دی گئی۔