زلزلہ متاثرین کی بھر پور مدد کریں: مولانا رابع حسنی ندوی

نئی دہلی//آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈنیترکیہ اور شام میں آنے والے بھیانک زلزلے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر تمام مسلمانوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ فراخ دلی کے ساتھ متاثرین کی مدد کریں، ملک کی جو معتبر تنظیمیں ریلیف کے لیے کام کررہی ہیں، ان کے ذریعہ اپنی مدد پہنچائیں۔مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی، صدر ال انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و ناظم ندو العلماء لکھنونے کہا کہ نیز مسلمان اس حقیقت کو یاد رکھیں کہ دنیا میں جو بھی حالات پیش آتے ہیں، وہ سب اللہ کی مرضی سے پیش آتے ہیں، لہٰذا اس موقع پر ہمیں دعاوں کا خاص اہتمام کرنا چاہئے، توبہ کرنا چاہئے، استغفار کرنا چاہئے اور ہراس کام سے بچنا چاہئے جو اللہ کو ناراض کرنے والا اور اس کے غضب کو بھڑکانے والا ہو۔