عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ریگل چوک ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (آر سی ٹی وی)، جو سری نگر شہر کا ایک اعلیٰ کاروباری مرکز ہے، نے حال ہی میں اپنی نو منتخب ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے محمد یاسین خان کی قیادت میں کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررز فیڈریشن سے خود کو منسلک کر لیا ہے۔ ٹریڈرس فیڈریشن کے چیرمین محمد یاسین خان اورقاضی توصیف احمد نے تمام نو منتخب عہدیداران اور ممبران کو دلی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ نئی قیادت کا مقصد انجمن میں ایک نیا وژن اور مسلسل ترقی لانا ہے، جو سری نگر کے ہلچل سے بھرے مرکز میں تاجروں کے درمیان تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔نو تشکیل شدہ ایگزیکٹو باڈی، ایڈوائزری ممبران اور ایگزیکٹو ممبران میں منظور احمد صدر، ریاض احمد میر جنرل سیکرٹری، منیر احمد زرگرنائب صدر، محمد یونس منہاس سیکرٹری،شفیق احمد خزانچی شامل ہیں جبکہ مشاورتی اراکین میں بشیر احمد ناوچو ، جاوید احمد میر ، افتخار احمد جان ، اومکار ناتھ بھٹ، محمد اشرف بٹ، بلجیت سنگھ کوہلی شامل ہیں ۔