ریاسی // ضلع کے کلرکل کیڈر کے ملازمین کی جانب سے قلم چھوٹ ہڑتال کے دوسرے روز ضلع کے کلرکوںنے جموں و کشمیر لداخ آل ڈیپارٹمنٹل کلرکل سٹاف ایسو سی ایشن کے بینر تلے ڈی سی آفس کمپلیکس میں ایک مظاہرہ کیا۔مظاہرہ سرکار کی جانب سے کلریکل کیڈر کے تنخواہوں کے تفاوت کو دورکرنے کے بغیر ساتویں تنخواہ کمیشن لاگو کرنے کے فیصلہ کے خلاف کیا گیا تھا ۔مظاہرین نے اس فیصلہ کو ناانصافی قرار دیا اور سرکار کی جانب سے بجٹ2017-18 کے دوران تنخواہ کمیشن کو تفاوت دور کرنے کے وعدے کے برعکس قرار دیا ۔انہوں نے کلرکوں کے مانگ کو نظر انداز کرنے کی شدید نکتہ چینی کی۔انہوں نے سرکار کو اس سلسلہ میں اصولی طور تسلیم کئے ہوئے مطالبات کو لاگو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔