ریاسی //ضلع ترقیاتی کمشنر پرسنا راما سوامی جی کی قیادت میں بدھ کے روز ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ممبران اور اہلکاورں نے کئی اہم مدعوں پر مباحثہ کیا۔اجلاس میں اے سی آر، اے آر ٹی او، ڈپٹی ایس پی، ایگزیکٹو انجینئر، سی ایم او، سی ای او اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں کئی فیصلے لئے گئے اور بیداری ، اینفورسمینٹ، انجینئرنگ اور ایمرجنسی کئیر کو فروغ دینے کے لئے طریقہ کار اپنانے کی ہدایت دی۔حادثات میں کمی لانے، ٹریفک کی خوش اسلوبی سے چلانے اور روڈ سیفٹی میکنزم کو موثر طریقہ سے لاگو کرنے کے لئے کئی اہم فیصلے لئے گئے۔ڈی ایم نے موٹر وہیکلز محکمہ اور ٹریفک پولیس کو ضلع کی تمام سڑکوں سے پُرانی گاڑیوں کو ہٹانے کی ہدایت دی ۔انہوں نے نوجوان ڈرائیوروں اور مسافر بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کیلئے دیگرمحکموں کے اشتراک سیروڈ سیفٹی بیداری پروگرام منعقد کرنے کی بھجی ہدایت دی۔اے آر ٹی او کو ضلع میں ایسے روٹوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی جہاں پر گاڑیوں کی تعداد قلیل ہے ،تاکہ درخواست دہندگان کو روٹ پرمٹ اجرا کئے جائیں گے۔انہوں نے تمام بھاری گاڑیوں میں سپئیڈ گورنرس کو نصب کرنا یقیقنی بنانے اور انکے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع مجسٹریٹ نے مسافر بردار گاڑیوں میں اور لوڈنگ کا چیک کرنے کیلئے اے آر ٹی او،ٹریفک محکمہ اور مقامی پولیس کو ہدایت دینے کے علاوہ ٹریفک قوانین کے سلسلہ میں جامع بیداری منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے حُکام کو شاہراہ پر گشت ،کرئین دستیاب رکھنے،سائن بورڈکو نصب کرنے کی بھی ہدایت دی۔