جموں // جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرس فورم کا ایک وفد تنظیم کے سینئر نائب چیرمین بھوپیندر سنگھ کی قیادت میں ناظم تعلیم جموں رویندر سنگھ سے ملاقی ہوا ۔ اس دوران فورم کے ریاستی جنرل سیکریٹری جہانگیر عالم خان کے علاوہ ریاستی ،صوبائی اور ضلع فورم عہدیداران بھی وفدمیں شامل تھے – اس موقعہ پر وفد نے ناظم تعلیم کو رہبر تعلیم اساتذہ کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا -جس میں ایجوکیشن والنٹیر سے رہبر تعلیم بنے اساتذہ و دیگر رہبر کی مستقلی۔ امتحانی ڈیوٹی ، ٹائم باونڈ پرموشن، ان ایڈجسٹیڈ ماسٹر گریڈ بنے اساتذہ کی تقریری ، سرپلس اساتذہ کی تنخواہوں کی واگذاری و ان کی ایڈجسمنٹ و دیگر کئی مسائل سے آگاہ کیا -ناظم تعلیم نے وفد کو غور سے سْننے کے بعد یقین دہانی کرائی کہ اْن کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا-اُنہوں نے ضلع ریاسی کے ایجوکیشن وایلنٹر ز سے رہبر تعلیم بنے اساتذہ کی مستقلی کے آڈرر کی فائلیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ دیگر اضلاع کے چیف ایجوکیشن آفسران کی میٹنگ طلب کی گئی ہے اور اْنہیں ان اساتذہ کی فائلیوں کے ساتھ طلب کیا گیا ہے- میٹنگ میں ان کے علاوہ ریاستی کنوینئر نینو لتا, ریاستی چیف پریس سیکریٹری ایم اے وانی , ایم ایم پٹھان ، وجے چلوترہ ، شیو دیو سنگھ ، خلیل خان صوبائی صدر راجیش پال صوبائی سیکریٹری آفتاب ملک، ضلع صدور راجوری آفتاب تانترے ،پونچھ حمید نباض،ریاسی بہادر سنگھ، جہانگیر احمد و دیگران موجود تھے۔