ماسکو //روس کے مشرق بعید میں جزیرہ نما کمچٹکا میں ایک مسافر طیارہ جس میں 28 افراد سوار تھے، لینڈنگ کرنے سے کچھ دیر پہلے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے روس کی وزارت ہنگامی صورتحال کا کہنا ہے کہ اے این 26 طیارہ کم چٹکا کے مرکزی شہر پیٹروپولوسک کامچسکی سے پالانا جا رہا تھا جہاں اس کا فضائی ٹریفک کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی سروسز کے حوالے سے بتایا ہے کہ کئی بحری جہاز حادثے کے مقام کی جانب روانہ کر دیے گئے ہیں۔روس کی خبر رساں ایجنسیوں نے مقامی عہدیداران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ طیارے میں 28 افراد سوار ہیں۔