ماسکو کا164ڈرونزکوتباہ کرنے کادعویٰ
کیف//کئی سالوں سے جنگ لڑ رہے یوکرین اور روس کے درمیان سمجھوتہ کرانے کی مبینہ عالمی بازگشت کے دوران یوکرین نے اتوار کو روس کی تواپسے بندرگاہ پر بڑا حملہ کردیا جس کے نتیجے میں بندرگاہ کے آئل ٹرمینل اور ریفائنری کو کافی نقصان پہنچنے کی خبریں ہیں۔ دریں اثنا، روس کے فضائی دفاعی یونٹ نے ڈرون حملے کے دوران 164 یوکرائنی ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کراسنوڈار انتظامیہ نے حملے کا جواب دینے کی بات کہی ہے اور بتایا کہ حملے کا مقصد فوجی رسد میں خلل ڈالنا تھا۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوارکی رات کو یوکرین کی جانب سے کئے گئے ڈرون حملے کے دوران روس کے فضائی دفاعی یونٹ نے 164 یوکرینی ڈرونز کو تباہ کر دیا۔ وہیں علاقائی حکام نے اتوار کے روز کہا کہ یوکرین کے ڈرون حملے سے بحیرہ اسود پر واقع تواپسے میں زبردست آگ بھڑک اٹھی جس سے بندرگاہ کو کافی نقصان پہنچا ہے۔کریسنوڈار علاقے کی انتظامیہ نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا کہ تواپسے میں یواے وی ایس (بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں) کے حملے کا جواب دیا جا رہا ہے۔ یہ حملہ فوجی رسد میں خلل ڈالنے کے لئے یوکرین کی تیز مہم کا حصہ ہے۔ حملے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ بندرگاہ کے کس بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔کراسنودار علاقے کی انتظامیہ نے بتایا کہ گرنے والے ڈرون کے ملبے سے بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی۔ یہ بندرگاہ تواپسے آئل ٹرمینل اور روس نیفٹ کے زیر کنٹرول تواپسے آئل ریفائنری کا گھرہے۔ دونوں مقامات کو اس سال یوکرین کے ڈرونز نے متعدد بار نشانہ بنایا ہے۔ تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کون سی بندرگاہ کے کس بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔کیف(یوکرین) نے روسی پاور گرڈ پر حملوں کے جواب میں روسی ریفائنریوں، ڈپووں اور پائپ لائنوں پر حملوں کو تیز کرد یا ہے۔ ان حملوں کا مقصد ایندھن کی سپلائی کو کم کرنا، فوجی رسد میں خلل ڈالنا اور روس کے جنگی اخراجات میں اضافہ کرنا ہے۔ کراسنودارریجن کی انتظامیہ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ڈرون کے ملبے نے تواپسے کے باہر سوسنوی گاوں میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کو نقصان پہنچایا ہے۔ تاہم وہاں بھی کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔