سرینگر//جموں وکشمیر اسکل ڈیولپمنٹ محکمہ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر اصغر سامون نے رنگریٹ سرینگر میں کائٹ کمپلیکس آئی ٹی آئی کا افتتاح کیا ۔ان کے ہمراہ دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر سامون نے اس اقدام کو سراہا اور اس قابل عمل پلیٹ فارم کیلئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اور نجی شعبے کو بیک وقت ترقی کرنی ہوگی تاکہ نوجوانوں کی مہارت کو بڑھانے کیلئے ماحول پیدا کیا جا سکے ۔آئی ٹی آئی میں داخلے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور داخلہ میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ادارے کی انتظامیہ نے ڈاکٹر سامون کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ہم بہترین معیارات حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔