رمضان سے قبل گلی کوچوں میں سٹریٹ لائٹیں لگانے کا مطالبہ عاصف بٹ

کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ کے اندر گلی کوچوں میں ماہ رمضان سے قبل عوام نے انتظامیہ سے سٹریٹ لایٹس نصب کرنے کا مطالبہ کیاہے۔سماجی کارکن نصیر احمد باغوان نے کہا کہ قصبہ کے لوگ حکام کی جانب سے سٹریٹ لائٹس کو برقرار رکھنے میں ناکامی پر ناراض ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ان کو فعال کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ قصبے میں لگائی گئی سٹریٹ لائٹس اور ٹاور لائٹس مہینوں سے ناکارہ ہیں جامع مسجد کشتواڑ کی طرف جانے والی سڑک کے ساتھ لگائی گئی۔ کچھ لائٹس کام کر رہی ہیں، قصبے کی باقی لائٹس مہینوں سے مکمل طور پر ناکارہ ہیں۔ماہ رمضان کا مہینہ شروع ہو رہا ہے اور لوگ عام طور پر نماز کے لیے دیر تک باہر رہتے ہیں لیکن یہاں کشتواڑ قصبے میں سٹریٹ لائٹس غیر فعال ہیں اور کچھ علاقوں میں روشنی ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگ اندھیرے پڑنے پر گھروں کے اندر ہی رہنے پر مجبور ہیں۔ رمضان المبارک میں دکاندار جلد بند کر دیتے ہیں اور قصبے میں کوئی سٹریٹ لائٹ کام نہیں کرتی جس سے آوارہ کتے پھرتے ہیں اور مسافروں کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ اوقاف ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمیٹی کشتواڑ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل سٹریٹ لائٹس لگانے کے لیے سخت اقدامات کریں جو کہ امت مسلمہ کے لیے مقدس اور خصوصی مہینہ ہے۔