رمضان المبارک پر ایل جی کی مبارکباد

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ مقدس مہینہ ہماری زندگیوں کوروشن کرے ، ہمیں فیض و برکت، رحمت سے نوازے اور بھائی چارے اور ہمدردی کے جذبے سے مالا مال کرے۔