پونچھ// شاعر اور سماجی کارکن سجاد پونچھی نے کہا ہے کہ رسانہ عصمت ریزی اورقتل نے جس طرح پوری انسانیت کودہلاکررکھ دیا،اس کی مثال اس سے قبل ملنامشکل ہوجاتی ہے۔اپنے ایک پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ اس شرمناک واقعہ نے نہ صرف برصغیر کے عوام کودہلاکر رکھ دیابلکہ مغربی ممالک میں بھی اس کی گونج سنائی دی۔ انہوں نے اس واقعہ کونہ شرمناک قرارد یتے ہوئے مجرموں کوکیفرکردارتک پہنچانے اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ رسانہ گائوں کے درندوں نے یہ فعل انجام دینے کیلئے مندرکاانتخاب کرکے معصوم کی عزت کوتارتارکروایا اْسے سن کرانسان کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان درندوں کو بچانے کے لئے ہندوایکتامنچ کاقیام عمل میں لانا اور اس کے جلسے میں ہندوستان کے قومی جھنڈے کااستعمال کرنادنیاکی سب سے بڑی جمہوریت کے منہ پر بدنماداغ بھی ہے جسے لاکھ چاہنے کے باوجود اب دھویانہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام مجرموں کی مذمت کرتے ہیں اور عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملہ میں ملوث تمام مجرموں کو جلد از جلد سزا دی جائے تاکہ دوسروں کو سبق حاصل ہوسکے۔