تھنہ منڈی // تھنہ منڈی کے نوجوانوںنے رسانہ کی آٹھ سالہ بچی کے قاتلوں کو سزائے موت دینے کے ساتھ ساتھ مجرموں کی پشت پنائی کرنے والے وکلاءکے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔ نوجوانوں نے خضر پل تھنہ منڈی سے ایک کینڈل مارچ نکالاجو غزالی چوک میں اختتام پذیرہو ا۔ مارچ کے دوران نوجوانوں۔نے ہندو ایکتا منچ اور بار ایسوسی ایشن جموں و بار ایسو سی ایشن کٹھوعہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔ انہوںنے کہا کہ ملوث افراد کے خلاف عبرت ناک سزا کا تعین کر کے سزائے موت دی جائے ۔انہوںنے تحقیقات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرنے والے وکلاءکے لائسنس منسوخ کئے جائیں ۔دریں اثناءبار ایسو سی ایشن تھنہ منڈی، بیوپارمنڈل تھنہ منڈی، سیول سوسائٹی تھنہ منڈی، ادبی وسماجی تنظیموں و مقامی معززین نے منصف کورٹ احاطہ میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کر کے اس بات کافیصلہ لیاکہ آج یعنی منگل کو تھنہ منڈی میں کاروباری ادارے بند کر کے اس معاملے پر احتجاج کیاجائے گا جس دوران ٹریفک بھی بند رہے گا۔