راہل گاندھی نے لالچوک میں ترنگا لہرا یا  | ’ بھارت جوڑو یاترا ‘اختتام پذیر آج عوامی جلسہ ہوگا، 23مین اسٹریم جماعتوں کو شرکت کی دعوت

اشفاق سعید
سرینگر//4ماہ قبل 7ستمبر 2022 کوکنیا کماری سے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی زیر قیات شروع ہوئی 4 ہزار کلو میٹر ’بھارت جوڑو یاترا ‘اختتام پذیر ہوگئی۔بھارت جوڑو یاترا سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ پانتہ چھوک سے لالچوک کی طرف روانہ ہوئی۔انکے ساتھ یاترا میں پرینکا گاندھی اور دیگر لیڈر بھی شریک رہے۔یاترا لالچوک تک پہنچ گئی جہاں راہول گاندھی نے پارٹی کے سینئر رہنمائوں کے ہمراہ ترنگا لہرایا، جس کے ساتھ ہی یہ یاترا اختتام پذیز ہوئی ۔پروگرام کے مطابق کانگریس کی جانب سے لالچوک میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس دوران راہول گاندھی نے ترنگا لہرایا۔ پانتہ چھوک سے سرینگر تک یاترا کے راستے میں پارٹی کے بینر اور جھنڈیوں کی بہار تھی۔ یاترا ریلی میں پنجاب ، ہریانہ ، گجرات ، مدھیہ پردیش ، یوپی اور دیگر ریاستوں سے لوگ بھی شامل ہوئے تھے۔ سرینگر میں رات کے قیام کے بعد راہول گاندھی پیر کی صبح مولانا آزاد روڑ پر قومی پرچم، لہرائیں گے۔ اسکے بعد وہ سونہ وار کرکٹ اسٹیڈیم میںبھاری عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے جس کیلئے 23سیاسی پارٹیوں کے لیڈرا ن کو بھی دعوت دی گئی ہے ۔راہول گاندھی نے ترنگا لہرانے کے بعد کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کا مقصد حاصل ہوگیا ہے۔ بھارت جوڑو یاتراکانگریس کی طرف سے شروع کی گئی ایک عوامی تحریک تھی اور اس کا آغاز راہل گاندھی نے تمل ناڑو کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ مل کر 7ستمبر2022کو کنیا کماری سے کیا تھا اور قریب 5ماہ بعد یہ یاترا کشمیر پہنچی۔انہوں نے کہا کہ اس یاترا کا مقصد بھارت کی موجودہ برسر اقتدار پارٹی کی حکومتی پالیسوں ، خاص طور سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روز گاری ، سیاسی منافرت ، تعصب اور مذہبی نفرت کی سیاست کے خلاف عوام میں بیداری پیدا کرنا تھا ۔