راہل پر روی شنکر کا حملہ، ماما، جیجاجی کے معاملات کو بے نقاب کیا

نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بدھ کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور ان کی والدہ اور پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی پر الزام لگایا کہ بوفورس، 2 جی، کوئلہ، کامن ویلتھ گیمز اور نیشنل ہیرالڈ کیس میں گھپلوں اور بدعنوانی میں ملوث ان کا کنبہ ڈیل/کمیشن کے خاتمے ہونے اور ہندوستان کی کاروباری صلاحیت اور ترقی سے پریشان ہے۔لوک سبھا میں بی جے پی کے سینئر لیڈر روی شنکر پرساد نے 31 جنوری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر دروپدی مرمو کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر کل شروع ہونے والی بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے مسٹر گاندھی کے ‘ماما جی’ اوٹاویو کواٹروچی اور ‘جیجا جی’ رابرٹ واڈرا پر شدید طنز بھی کئے۔انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز یہ کہہ کر کیا کہ مسٹر گاندھی یاترا کر کے آئے ہیں اور کل انکی تقریر میں تلخی، غصہ اور مایوسی دیکھی تھی۔ درحقیقت یاترا کے دوران آپ جس سے ملتے ہیں اس کا اثر بھی ہوتا ہے۔ یاترا میں ایک سابق وزیر اعلیٰ فوج سے ثبوت مانگ رہے تھے، جسے کانگریس کے کمیونیکیشن چیف روک رہے تھے۔