رام بن ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں بھی ترنگا لہرایاگیا

  نواز رونیال

رامبن // رام بن میں یوم آزادی کی سب سے پہلی تقریب کا اہتمام ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس رام بن میں ہواجہاںپرنسپل اینڈ  ڈسٹرکٹ سیشن جج رام بن حق نواز زرگر نے قومی ترنگے کی سلامی کی۔اس موقع پر پولیس کے دستوں اورسکولی بچوں نے بھی شرکت کی اور قومی ترانے کے ساتھ ترنگے کو سلامی دی۔ضلع بار ایسو سی ایشن رام بن نے بھی بار روم کے باہر بھاری بارش کے بیچ میں قومی ترنگا لہرا کر یوم آزادی کا جشن منایا۔