رام بن //رام بن میں کلریکل کیڈر کے ہڑتال کے دوسرے روز کلرکوں نے اپنے مطالبات کو تسلیم کرنے کے لئے ایک احتجاجی ریلی نکالی۔مظاہرین ایک ہی گریڈ کے درمیان تنخواہوں میں تفاوت کو دور کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ریلی میں کافی تعداد میں مینسٹیریل سٹاف کلرکوںنے اپنے مطالبات کے حق میںشرکت کی ۔انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر لئے ہوئے تھے۔کلرکوں کی ہڑتال کی وجہ سے رام بن، بٹوت ،راج گڑھ، گول، اُکھڑال، کھاری اور بانہال تحصیلوں میںعام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔